فیصل آباد : پولیس بھرتی فزیکل ٹیسٹ، کئی امیدوار راستے میں ہمت ہار گئے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد پولیس میں بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ ہوا، دوڑ کے دوران کئی امیدوار راستے میں ہی گرپڑے، 3 کو طبی امداد کیلئے ھسپتال منتقل کرنا پڑا۔ آج نہیں دوڑو گے تو کل چور اچکوں کا پیچھا کیسے کرو گے؟ فیصل آباد کے نوجوانوں نے پولیس میں بھرتی کا خواب آنکھوں میں سجائے دوڑ لگا دی۔

فاصلہ تھا ڈیڑھ کلومیٹر کا اور وقت تھا صرف 7 منٹ، ساڑھے 3 ہزار میں سے کئی امیدوار تو ہانپے، کانپے اور کچھ گر بھی پڑے، ایسے گرے کہ سہارے سے اٹھانا پڑا۔ 3 امیدواروں کی حالت بگڑنے پر انہیں ھسپتال پہنچانا پڑا۔ پولیس حکام نے گرمی بڑھ جانے پر باقی امیدواروں کو واپس چلے جانے اور کل پھر آنے کی ہدایت کر دی۔