فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد سے حکومتی ایم پی اے رانا شعیب ادریس کی تھانہ حملہ کیس میں مداخلت کی خفیہ رپورٹ حکومت پنجاب کو موصول ہو گئی۔ وزیر قانون رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پولیس کو گرفتاری کا حکم دیدیا گیا ہے۔
تھانہ حملہ کیس میں حکومت نے خفیہ اداروں کے زریعے غیر جانبدار رپورٹ طلب کی تھی۔ حکومت کو موصول ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے حملہ کیس میں ایم پی اے شعیب ادریس کی مداخلت ثابت ہو رہی ہے جس کے بعد حکومت نے اس پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر قانون رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کو ایم پی اے کی گرفتاری کا حکم دیدیا گیا ہے اور اگر قانونی طور پر جرم ثابت ہوا تو رکن اسمبلی سے رکنیت سے بھی استعفی طلب کر لیا جائے گا۔