فیصل آباد میں 2 نوجوان تشدد کے بعد قتل

Bodies

Bodies

فیصل آباد (جیوڈیسک) تھانہ صدر کے علاقے سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے تھانہ صدر سے 2 نواجوانوں نے لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں تشدد کرنے کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ امین کا گلا کاٹا گیا جب کہ دوسرے نوجوان کو جلایا گیا ہے تاہم قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

قتل ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت 30 سالہ امین کے نام سے ہوئی ہے جس کا گلا کاٹا گیا جب کہ دوسرے نوجوان جسے جلایا گیا اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔