فیصل آباد: پولیو ورکرز کے قتل میں ملوث 6 ملزم اسلحے سمیت گرفتار

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں پولیو ورکر کے قتل میں ملوث 6 ملزمان کو اسحلے سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ امریکہ میں مقیم سہولت کار کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔

پولیس لائن فیصل آباد میں سی پی او نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں قتل کئے جانے والے پولیو ورکر سرفراز کے قتل میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے 3 کلاشنکوف ، ایک لاکھ روپے ، پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد ہوئیں۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے فیاض عالم کے کہنے پر ماسٹر سرفراز کو قتل کیا جس کے عوض انہیں فیاض نے امریکہ سے 2 لاکھ روپے بھجوائے تھے۔

سی پی او کی جانب سے پولیس پارٹی کو ایک لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا اور ان کا کہنا تھا کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔