فیصل آباد میں انسداد پولیو ورکرز پر فائرنگ سے ایک رضا کار جاں بحق

Dead Body

Dead Body

فیصل آباد (جیوڈیسک) پیپلز کالونی میں انسداد پولیو مہم میں مصروف ٹیم پر موٹرسائیکل پر سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک رضاکار جاں بحق ہو گیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں کی طرح فیصل آباد میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے مہم دوسرے روز بھی جاری تھی کہ پیپلز کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے ایک رضاکار زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد انسداد پولیو مہم کو روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم میں شامل رضاکاروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن فیصل آباد میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔