فیصل آباد میں غریب جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں شادی کی اجتماعی تقریب ہوئی جس میں 75 جوڑے جیون بندھن میں بندھ گئے فیصل آباد کی ایک سماجی تنظیم کی جانب سے 75 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

شادی کیلئے شہر اور نواحی علاقوں میں سروے کے ذریعے یتیم اور غریب گھرانوں کی بچیوں کا انتخاب کیا گیا، جن کیلئے جہیز، ملبوسات اور دیگر لوازمات پر تقریباً ایک لاکھ کے اخراجات کئے گئے ۔ اس موقع پر دلہا اور دلہن کے رشتہ دار مہمانوں کو پر لطف کھانا بھی دیا گیا۔

یونیورسٹی کی طالبات نے دلہنوں کی سج دھج اور خواتین مہمانوں کی آوٴ بھگت کے علاوہ ایک ساتھ 75 جوڑوں کے بندھن کو خوب انجوائے کیا، نئی زندگی کا سفر کرنے والے جوڑوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اجتماعی شادی کے انعقاد پر سماجی تنظیم کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔ مہنگائی اور مشکلات کے اس دور میں یتیم اور غریب گھرانوں کی بچیوں کیلئے مخیرحضرات کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا اہتمام معاشرتی اور سماجی مسائل کے حل میں بھی مدد گار ہو گا۔