فیصل آباد : پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نجکاری کی مخالفت کی، پیپلز پارٹی کے دور میں کسی ادارے کی نج کاری نہیں ہوئی، مسلم لیگ ن ناکام منصوبوں پر اربوں روپے ضائع کرنے کی بجائے عوامی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی سٹی کے نائب صدر رانا گلزاراحمد نے گزشتہ روز جاری ہونے والے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو پیپلز پارٹی سڑکوں پر ہو گی، حکومت نجکاری کے نام پر اہم ادارے اونے پونے میں فروحت کرنا چاہتی ہے جس کی پاکستان پیپلزپارٹی ہر سطح ،ہر فورم پر مخالفت کریگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے قومی اداروں کی نج کاری ظالمانہ اقدام ہے ملک میں پہلے ہی بیروزگاری خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ عام آدمی کا روح اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Malik Akbar
فیصل آباد : انجمن تاجران چناب مارکیٹ کے صدر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک اکبر حیات نے وزیراعظم نواز شریف کیطرف سے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران آئندہ تین برس میں 10 ہزار میگاواکٹ مزید بجلی قومی سسٹم میں داخل کرنے اور 2017ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی یقین دہانی کو وقت کی اہم ضرورت اور شریف برادران کی قوم کیساتھ کٹمنٹ قرار دیتے ہوئے یقین ظاہر کیا ہے کہ چنیوٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سونے’ تانبے’ لوہے کے علاوہ تیل وگیس کے وسیع ذخائر کی تلاش ملکی معیشت کو مستحکم وخوشحالی بنانے میں اہم کردار ادا کریگی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں پاکستان جنوبی ایشیا کا معاشی واقتصادی طور پر انتہائی طاقتور ملک بن کر ابھرے گا۔ ملک اکبر حیات نے کہا کہ راولپنڈی میں میٹروبس سروس کا آئندہ ماہ تک افتتاح ہو جائیگا جس سے راولپنڈی تا اسلام آباد ہزاروں لوگ روزانہ انتہائی کم کرایہ ادا کر کے معیاری سفر کی سہولتوں سے استفادہ کر سکیں گے۔ یہی مسلم لیگ (ں) کا عوام سے وعدہ اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا عملی ثبوت ہو گا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان بہت جلد دہشت گردی پر قابوپانے میں بھی کامیاب ہوجائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیصل آباد: انصاف بزنس فورم کے سرپرست اعلیٰ محمد اجمل چیمہ’ صدر چوہدری ظفراقبال سندھو’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض ‘ سینئر وائس چیئرمین رانا سکندر اعظم کے علاوہ ظریف خان نیازی’ میاں طیب ‘ عبداللہ خان دمڑ’ مدثر جواد’ کامران گیلانی ‘ میاں معین الدین ‘ شفیق شیخ اور نعیم اللہ خاں نے چیئرمین عمران کی طرف سے این اے 122 کے ووٹو ں کی تصدیق کے لیے الیکشن کمیشن کو 15 لاکھ روپے جمع کروانے کے فیصلے کو انتخابی دھاندلیوں کو بے نقاب کرنے کی بہترین کوشش قراردیتے ہوئے یقین ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دو ہفتے کے اندرجھوٹ اور سچ کا نتارا ہو جائے گا ۔ایک مشترکہ بیان میں انصاف بزنس فورم کے عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اس وقت تک مستحکم نہیں ہوسکتی جب تک چمک اور دمک کے ذریعے عوامی رائے تبدیل کرنیکے چور دروازے بند نہیں ہوجاتے۔ اجمل چیمہ اور ظفر اقبال سندھو نے کہا کہ اگر اب بھی الیکشن کمیشن نے انگوٹھوں کی شناخت کے ذریعے این اے 122 کے ووٹوں کی گنتی مکمل نہ کی تحریک انصاف کوسڑکوں پر آنے سے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکے گی۔