فیصل آباد (خصوصی رپورٹ) فیصل آباد میں نجی سیکٹر میں قائم ہونے والے کرکٹ اینڈ فٹنس سنٹر کا افتتا ح آج ہو گاپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ‘سابق کپتان راشد لطیف اور محمد حفیظ آج بروز ہفتہ شام 5بجے ایڈن کرکٹ اینڈ فٹنس سنٹر کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانان خصوصی شرکت کریں گے یہ کرکٹ اور فٹنس سنٹر ٹیسٹ کرکٹر محمد سلمان اور ریاست علی ڈوگر کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے