فیصل آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں پی آئی اے کے ملازمین بھی شامل تھے، مظاہرین نے ضلع کونسل چوک سے گھنٹہ گھر تک ریلی بھی نکالی۔
اس دوران پی ٹی آئی نے پی آئی اے کے ملازمین کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔ احتجاج میں حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کی دعویدار حکومت ملک کی پہچان بننے والے اداروں کی بولیاں لگا رہی ہے۔