فیصل آباد: امیدوار برائے سٹی میئرعبدالحفیظ باوا نے کہا ہے کہ وہ منتخب ہونے کے بعد بہترین اور مثالی کردار ادا کرتے ہوئے فیصل آباد کے تمام مسائل حل کروانے کیلئے خود کو وقف کردوں گا ‘ عوام کی دعائیں اورقیادت کا مکمل اعتماد حاصل ہے’ شہر بھر کے تمام علاقوں کی پسماندگی اور محرومیوں کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہوگی’ منتخب ہوا تو حلف اٹھانے کے فوراً بعد فیصل آباد کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے اقدامات شروع کردوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے اپنے عظیم قائدین میاں محمد نوازشریف اور میاں شہباز شریف کے مشن کو آگے بڑھائوں جس طرح شریف برادران ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں اس کی مثال ملنا ممکن نہیں ہے’ محمدنواز شریف بطور و زیراعظم نہ صرف چاروں صوبوں بلکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔
جبکہ خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف پنجاب کی محرومیاں دورکرکے اسے جدید ترین صوبہ بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ‘ دونوں بھائیوں نے اب تک جتنے بھی ترقیاتی کام کروائے ہیں وہ گزشتہ 50 برسوں میں بھی نہیں ہوئے’ میں بھی انہی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنے شہر کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی عظیم شاہراہ پر گامزن کروں گا ‘ اورصرف چندہ ماہ میں ہی لوگ لفظ مسائل سے ناآشنا ہو جائیں گے’ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی فیصل آباد کی ترقی کیلئے متحد اور یکجا ہیں۔