فیصل آباد :جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے دو بھائیوں کی جان لے لی

Faisalabad,

Faisalabad,

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کے نواحی علاقے میں جائیداد کے تنازعے پر چھوٹے بھائی نے بڑے دو بھائیوں کی جان لے لی ۔ لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر ملزم کی گرفتاری کے لیے احتجاجی مظاہرہ کی

ا جبکہ دوسری جانب مطالبات کے حق کے لیے گونگے بہرے افراد ڈی سی او آفس کے سامنے سراپا احتجاج بنے رہے ۔ فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجکوٹ میں خون سفید ہو گیا ۔ جائیداد کے تنازعے پر چھوٹے بھائی نے دو بڑے بھائیوں کو ابدی نیند سلا دیا ۔

ملزم اکبر نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی اصغر اور اشرف کو قتل کیا اور فرار ہو گیا ۔ لواحقین نے لاشیں ڈجکوٹ روڈ پر رکھ کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائرجلا کر روڈ بند کر دیا ۔ دوسری طرف سخت گرمی میں ڈی سی او آفس کے سامنے گونگے بہرے افراد مطالبات کے حق کے لیے سراپا احتجاج بنے رہے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کچہری بازار میں گونگے بہرے افراد کی ویلفیئر کے لیے دئیے جانے والے کمروں پر ہیڈ ماسٹر نے قبضہ کرلیا ہے انہیں وہ کمرے واپس دلوائے جائیں ۔ مطالبات منوانے کے لیے احتجاج کرنے والے افراد کو متعلقہ محکموں کی طفل تسلیاں تو مل گئیں لیکن مطالبات تسلیم کب کیے جاتے ہیں یہ شاید کوئی نہیں جانتا ۔