فیصل آباد (جیوڈیسک) 8 دسمبر کو پیش آنے والے سانحہ ناولٹی پل کیس میں پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔
جن کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیخ خرم اور مقامی قیادت نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنی گرفتایاں بھی پیش کی۔ مظاہرین کے ساتھ وکلاء بھی شامل ہو گئے لیکن پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی بجائے دروازہ بند کر دیا۔
کارکن دروازے پر دستک دیتے رہے اور پولیس کو للکارتے رہے کہ انہیں گرفتار کیا جائے۔ تحریک انصاف کے کارکن سی پی او آفس گھس گئے اور وہاں دھرنا دے دیا۔ ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ پولیس تفتیش کر رہی ہیں تمام چیزیں قانون کے مطابق ہو گی۔
تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سمیت پولیس افسران ناولٹی پل فائرنگ کیس کے ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے۔ کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف جمعہ کے روز کفن پوش ہو کر تھانہ سمن آباد میں گرفتاری دینگے۔