فیصل آباد (جیوڈیسک) میں تحریک انصاف کے جوشیلے نوجوان سر پر جھنڈے باندھے، ہاتھوں میں بینرز اٹھائے، ملک کی تقدیر بدلنے کے دعوے کے ساتھ فیصل آباد میں آنے والے سونامی کا ساتھ دینے نکلے ہیں۔
آج تحریک انصاف دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے جا رہی ہے جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔ جلسے کی تیاریوں کے لئے نوجوانوں اور خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔
دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں 20 ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ ضلعی انتطامیہ کی جانب سے بھی سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ دھوبی گھاٹ کے جلسے میں سونامی سب کو بہا کر لے جائے گا۔ جلسے سے پہلے ریلیاں نکال کر تحریک انصاف کے کارکن عوام کو شرکت کی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ اپنے جذبے بھی بڑھا ہے ہیں۔