فیصل آباد کی خبریں 7/5/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے جنرل سیکرٹری انتظار عدیل تاج امیدوار پی پی 67 نجف ضیاء وڑائچ نے کہا ہے کہ لاہوریوں نے ناصر باغ میں لوڈشیڈنگ کیخلاف پیپلز پارٹی کے کیمپ میں شرکت کر کے تخت لاہور کی چولیں ہلا دی ہیں اور اپنے آئندہ کے عزائم بارے بھی سب کھل کر بتادیا ہے، حکمران یاد رکھیں پیپلز پارٹی نے جس کا رواں کاآغاز کیا ہے یہ اب رکنے والا نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ شوباز نے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ 6 ماہ تک اگر وہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کر سکے تو ان کا نام بدل دیا جائے ہمیں تو فی الحال ان کا نیا نام شوباز ہی پسند آیا ہے جو ہم نے رکھ دیا اگر عوام اس سے بہتر کو ئی نام رکھنا چاہتے ہیں تو وہ ہمیں تجاویز دیں ہم ان پر عمل کر یں گے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے احتجاجی کیمپ سے گھبرا کر گورنر سندھ نے جو بیان دیا وہ ان کے عہدے کے شایان شان نہیں جبکہ انہوںنے اپنے حلف کی خلاف ورزی بھی کی ہے لہٰذا وہ فی الفور مستعفی ہو جائیں گورنر کا عہدہ غیر جانبدار ہو تا ہے مگر زبیر عمر نے لاہور یوں کیلئے ووٹ مانگ کر ثابت کر دیا کہ وہ گورنر ہائوس میں بیٹھے ایک جانبدار شخص ہیں ، وفاق کیخلاف ہمارا احتجاج جاری ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ ہم گورنر سندھ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کیلئے بھی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد ( ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہرجمیل میاں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے واضح کردیا ہے کہ لارجر بنچ کے کسی رکن نے نوازشریف کو جھوٹا نہیں کہا تاہم انہوں نے اس قسم کا بیان دینے والے لیڈر کو جھوٹا ضرور قرار دیا ہے، جسٹس اعجازالحسن کے یہ ریمارکس اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ وزیراعظم نے کوئی جھوٹ نہیں بولا اور جو سچ تھا وہ عدالت کے روبرو پیش کر دیا ، اس عدالتی ریمارکس کے بعد اب عمران خان کی سیاست کس مقام پر آکھڑی ہوئی ہے اس کا اندازہ لگانا اب کسی کے لیے بھی کوئی مشکل نہیں رہا، وقت آگیا ہے کہ عوام ایک جھوٹے لیڈر کے پیچھے چلنے کی بجائے اس کے پیچھے چلیں جس نے اپنے پورے خاندان کو احتساب کیلئے پی کر رکھا ہے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 برسوں میں وطن عزیز نے اتنی ترقی نہیں کی جتنی وہ نوازشریف کی قیادت میں آج کررہا ہے ، اصل میں وزیراعظم کی اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہی عمران اور اس جیسے دیگر ترقی دشمن لیڈرز کے پیٹ میں مروڑاٹھ رہے ہیں، ہمارا ان کو مشورہ ہے کہ وہ موجودہ ترقی کو ہضم کرنے کے لیے چھلکا اسبغول استعمال کریں کیونکہ پانامہ کا پاجامہ ہو چکا ہے۔