فیصل آباد: ریلوے کالونی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، علاقہ مکین مشتعل

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) محکمہ ریلوے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ریلوے کالونی میں کئی گھر مسمار کر دئیے جس پر مکین سراپا احتجاج بن گئے اور عبد اللہ پور پل پر مظاہرہ کیا۔ بعد میں مظاہرین نے راولپنڈی سے کراچی جانے والی ٹرین کو روک لیا۔ مشتعل مظاہرین نے ٹرین پر پتھرائو کیا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے بغیر نوٹس ان کے گھر گرا دیئے ہیں۔ پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔ اس موقع پر ایس پی مدینہ ٹاؤن ناصر سیال کا کہنا تھا ریلوے انتظامیہ کی موجودگی میں مذاکرات کر کے مظاہرین کے مسائل کا حل نکالا جائے گا۔