فیصل آباد (جیوڈیسک) ستیانہ روڈ کے رہائشی 18 سالہ فلک شیر اور 15 سالہ نوازش بارش کے باعث گھر کی چھت پر کپڑے اتارنے کے لیے گئے۔ اندھیرے کے باعث دونوں بھائیوں کے ہاتھ چھت کے قریب سے گرزنے والے بجلی کے تار چھو گئے۔
جس کے باعث انھیں کرنٹ لگا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے بھی انکی موت کی تصدیق کر دی۔