فیصل آباد، راول پنڈی اور سیالکوٹ میں عوام نے ن لیگ کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے: سعدیہ سہیل

PTI

PTI

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ اب سونامی اپنی منزل پر پہنچ کرہی رکے گا انہوں نے کہاکہ فیصل آباد، راول پنڈی اور سیالکوٹ میں عوام نے ن لیگ کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے، مذکورہ اضلاع کے عوام نے شدید گرمی میں تحریک انصاف کے جلسوںمیں شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک میں شفاف انتخاب چاہتے ہیں، شفاف انتخاب کا مطالبہ اب تحریک بن چکا ہے۔

ہم جمہوری نظام کے خلاف نہیں لیکن جمہوری نظام کا قیا م شفاف اندازمیںہونا چاہیے،انہوںنے کہا کہ گزشتہ عام انتخاب میں جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے ان کے ثبوت عوام کی عدالت میں پیش کردئیے ہیں ،ن لیگ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے ،یہ جماعت جھوٹے جواز بنا کر اپنے اقتدار کودوام بخشنے کی کوشش کررہی ہے ،تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جمہوری جماعت ہے جوعوام کی رائے پرمبنی حقیقی جمہوری نظام چاہتی ہے ،حافظ آباد میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی کامیابی اس جماعت کا عوام میں مقبول ہونے کا مظہر ہے۔