فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی اسٹیشنزتین روز کیلئے کھول دئیے گئے۔ سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ کے جاری گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد، سرگودھا۔
جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، خوشاب اور بھکر میں سی این جی اسٹیشنز کو آج صبح چھ بجے کھول دیا گیا۔ جس کے بعد سی این جی اسٹیشز پر صارفین کا رش لگ گیا ہے، شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشنز 27 سے 30 اگست تک تین روز کیلئے کھلے رہیں گے۔