فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں رشتے کے تنازع پر نوجوان نے اپنے بھائی اور بہن کا گلا کاٹ دیا۔ بھائی جاں بحق جبکہ بہن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جھنگ بازار کے علاقے نصیر آباد کے رہائشی محمد اسلم کو رنج تھا کہ بڑے بھائی غلام محمد نے بہن کشور کو پسند کی شادی کرنے کی اجازت کیوں دی۔
جس پر اسلم آج بھائی کے گھر گیا اور بھائی اور بہن کے گلے پر چھری سے حملہ کر دیا۔ زخمی بہن بھائیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں غلام محمد دم توڑ گیا جبکہ کشور کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتار کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔