فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران شہری جاں بحق، اہل علاقہ کا احتجاج

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران ایک شہری کی ہلاکت کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج پولیس کے خلاف نعرے بازی ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوکیانوالہ کے علاقے میں گزشتہ رات ایک شہری کو لوٹنے کے دوران ڈاکووں نے مزاحمت پر اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے جس کے بعدآج اہل علاقہ نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پہلے جھنگ روڑ بعد ازاں ضلع کونسل کے سامنے دھرنا سے کر ٹریفک روک دی۔

اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی جس پر ڈی سی او فیصل آباد نے مظاہرین سے مذاکرات کیئے اور انہیں ملزمان کی گرفتاری کا یقین دلایا جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔