فیصل آباد : ساس نے بہو کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں گھریلو تنازع پر ساس نے بہو کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جسے انتہائی تشویش ناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آج صبح تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے جمیل ٹائون میں افسوس ناک واقع پیش آیا جس میں ساس نے بہو کو پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔

آگ لگنے سے 30 سالہ نجم النسا بری طرح جھلس گئی۔ ساس اور بہو کے درمیان کئی سال سے گھریلو تنازع چلا آرہا تھا۔ نجم النسا کی شادی پانچ سال قبل جمیل ٹائون کے ہی رہائشی عمران سے ہوئی تھی جو دو روز قبل ہی لندن سے واپس آیا تھا۔ خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ آگ منصوبے کے تحت لگائی گئی۔

ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ خاتون کا جسم ساٹھ فیصد سے زائد جل گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ فیصل آباد میں سسرالیوں کی جانب سے بہو کو آگ لگانے کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ قانون ہونے باوجود اس طرح کے واقعات میں کمی نہیں آ رہی۔