فیصل آباد کے نجی سکولوں کی 6 نمائندہ تنظیموں نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم کرنے کااعلان کردیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (پ۔ر) فیصل آبادکے نجی سکولوں کی6نمائندہ تنظیموں نے ”جوائنٹ ایکشن کمیٹی”قائم کرنے کااعلان کردیا۔دیگرتنظیموں کوبھی شامل ہونے کی دعوت دے دی گئی ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمدنسیم،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز یونٹی کے چیئرمین چوہدری محمدطاہر،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فائونڈر کے صدر میاں محمدندیم،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس کے چیئرمین صداقت حسین لودھی،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانامقرب الٰہی اورکونسل آف پرائیویٹ سکولز کے صدر اسدبشیرگل کمیٹی کے ممبرہوں گے۔اجلاس میں راناطاہرسلیم،چوہدری اسلم بٹ ودیگرنے بھی شرکت کی۔