فیصل آباد: انجمن تاجران کارخانہ بازار کے سینئر نائب صدر میاں اختر محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ نواز’ شہباز حکومت کو علم ہی نہیں کہ عوام کی ترجیحات کیا ہے؟ وفاق جان بوجھ کر ترقیاتی منصوبے کیلئے صوبوں میں تفریق پیدا کر رہے ہیں۔ آدھا پاکستان بھوکا مر رہا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کا فقدان ہے۔ گیارہ ہزار مریضوں کیلئے صرف پینتالیس اینٹی لیٹرز’ ڈاک کارڈ اور ای سی جی کرنے والی مشینوں کی انتہائی کم تعداد جبکہ حالات کے ستائے غریب مریضوں کی تعداد حد سے زیادہ سرکاری ہسپتالوں کے اندر عملے کی مجرمانہ غفلت اور ناروا سلوک کا کوئی نوٹس نہیں لے رہا؟ تعلیم اور صحت اور عوامی مفاد کیلئے شعبے تنزلی کا شکار ہیں۔ ن لیگی حکومت اپنے مقاصد کے لیے آمرانہ فیصلے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مہنگائی کا سونامی لا کر عوام کی توجہ پانامہ لیکس سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن ان کی تمام تدابیر ناکام رہیں گی۔ حکومت نے عوام کو خوشحال اور آسودگی دینے اور دو دو اور شہد کی نہریں بہا دینے کے دعویدار عوام کے منہ کا نوالہ بھی چھیننے کے درپے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد( )پاکستان تحریک انصاف پی پی65 کے رہنما اور ریجنل نائب صدر چوہدری ظفر اقبال سندھو نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں خوشخبریاں آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ سلسلہ اب کسی صورت بھی رکے گا نہیں، یہ تو بلوچستان کے ضمنی الیکشن کی صورتحال ہے (ن) لیگ والے اب سوچ لیں کہ عام انتخابات میں ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے،اقتدار میں ہونے کے باوجود اگر اقتداری جماعت کا امیدوار سب سے آخری نمبر پر آجائے تو یہ خطرے کی پہلی گھنٹی ہوتی ہے آگے آگے چل کر یہ گھنٹی (ن) لیگ کیلئے گھڑیال بننے والی ہے، انشاء اللہ پی ٹی آئی اب وننگ پوزیشن میں ہے، انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کا اب کوئی بھی فیصلہ آجائے کوئی پرواہ نہیں کیونکہ جن کی کبھی تلاشی نہیںہوئی ان کی کھل کر تلاش لی جاچکی ہے اوروہ پوری دنیا میںچور مشہور ہو گئے ہیں اب ان چوروں سے جان کیسے چھڑانی ہے اس کا فیصلہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کریں گے بلوچستان کے حلقہ پی پی 7 زیارت سے ہمارے امیدوار کا چندسو ووٹوں سے ہارنا درحقیقت اس کی جیت ہے کیونکہ یہاں سے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ دونوں آخری نمبروں پر آئی ہیں، عوام کے دلوں کی آواز اب لبوں پر آنا شروع ہوگئی ہے لہٰذاحکمران یہ آواز غور سے سنیںاور اس پر لبیک کہتے ہوئے تحریک انصاف کیلئے میدان خالی چھوڑ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد( )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا سیف خالد نے کہا ہے کہ جب تک شہید بی بی محترمہ بے نظیر بھٹو کے افکار پر عمل نہیں کیا جاتا۔اس وقت تک کوئی بھی حکومت وطن عزیز سے بحرانوں کا خاتمہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔ہماری قائد بین الاقوامی لیڈر تھیں اور انہوں نے دو مرتبہ بطور وزیر اعظم پاکستانی عوام کی بہترین خدمت کی جس کے نتیجہ میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا اور عالمی برداری نے پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کیا۔تاہم انکی شہادت کے بعد اقتدار میں آنیوالے نا اہل حکمرانوں کچھ نہ کر سکے اور یہاں دہشتگردی کو خود اپنے ہاتھوں سے کھینچ کر لے آئے اور پوری قوم آج اس کی لپیٹ میں نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بلا شبہ 5سال ملے مگر آج کے حکمران جو اس وقت اپوزیشن میں تھے انہوں نے انہیں کھل کر کام نہیں کرنے دیا اگر یہ لوگ اس وقت کے صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو اپنا مکمل تعاون فراہم کرتے تو آج ملک ان بحرانوں کا شکار نہ ہوتا تاہم اب جبکہ پیپلز پارٹی کی بھاگ دوڑ بلاول بھٹو زرداری نے تھام لی ہے تو امید کی جاسکتی ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک و قوم کو بہت بڑا سرپرائز دیگی اور ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آکر خدمت خلق کا نیا ریکارڈ قائم کریگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیصل آباد( ) پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدراور ممبر کورکمیٹی ڈاکٹر اسد معظم نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کا چند سو ووٹوں سے ہار نا اور نراپ رہنا ایک انقلا ب کی نوید ہے مسلم لیگ (ن) جو کہ اس وقت بلوچستان میں حکومت میں ہے اس کے امید وار کا آخری نمبر پر آنا اس بات کا بولتا ثبوت ہے کہ آئند ہ انتخابات میں حکمرانوں کو کوئی اچھی خبر نہیں ملے گی اور تحریک انصاف چاروں صوبوں اور وفاق میں حکومت بنائے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان جہاں ہمیشہ قوم پر ستوں کو ہی ووٹ پڑتے تھے اور ن لیگ ہمیشہ انہی قوم پرستوں سے ملکر دوچار سیٹیں جیتا کر تی تھی مگر تحریک انصاف نے بغیر کسی اتحاد کے اکیلئے الیکشن لڑااور دوسر ی پوزیشن حاصل کی اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ بلوچستان میں تحریک انصاف کے چاہنے والوں کی تعداد ا بڑھ رہی ہے اور آنیوالے دنوں میں ہم یہاں فیصلہ کن برتری حاصل کر نے کی پوزیشن میں آجائیں گے انہوں نے مزیدکہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے ما لا مال صوبہ ہے مگر اسے سب سے زیادہ پسماندہ رکھاجارہا ہے ۔ تاہم تحریک انصاف اقتدار میں آکر یہاں کے وسائل یہیں پر خرچ کر کے بلوچستان کو جدید ترقی یافتہ صوبہ بنائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیصل آباد ( ) مسلم لیگ ن کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری محمدعلی بخاری نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر حفاظتی باڑ لگانے کا فیصلہ وقت کی اہم ترین ضرورت تھا کیونکہ خیبر ایجنسی اور دیگر پوائنٹ سے دہشت گردوں کی آمد رفت جاری تھی اور یہ لوگ ہماری قومی سلامتی کیلئے شدید خطرہ بنتے جارہے تھے اپنی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والوں کو ہم کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے انہوںنے کہا کہ آرمی چیف جو بھی قدم اٹھا رہے ہیں وہ سب حکومتی پالیسی کا حصہ ہیں اگر باڑ لگانے کے معاملے میں افغان حکومت کسی قسم کا کوئی احتجاج کرتی ہے تو اسے کسی خاطر میں نہ لایا جائے کیونکہ افغانستان میں برسراقتدار ٹولہ مودی سرکار کے ایماء پر پاکستان کو آنکھیں دکھا کر پتہ نہیں کیا ثابت کرناچاہتا ہے مگر حکومت اور افواج پاکستان نے اس ٹولے پر واضع کردیا ہے کہ ہم اپنی سلامتی کیلئے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے حفاظتی باڑ کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی ویسے بھی بھارت نے دو ممالک کیساتھ باڑ لگاکر یہ وجہ پیش کی تھی کہ ہماری قومی سلامتی کا مسئلہ ہے تو پھر ہمارا مسئلہ بھی یہی ہے ہم پر اعتراض کرنے والے پہلے انڈیا کی خبر لیں ،حفاظتی باڑ صرف دو یا تین پوائنٹس پر نہیں لگے گی بلکہ یہ پورے بارڈر پر لگائی جائے گی جس کو اس پر اعتراض ہے وہ بھارتی بولی بولنے کی بجائے براہ راست ہم سے بات کرلے ہم اس کی بولتی خود بند کرلیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیصل آباد ( ) پاکستان تحریک انصاف سٹی کے سینئر نائب صدر رانا جاوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک دوراہے پر کھڑا ہوا ہے یہاں سے نکلنے والے دونوں راستوں میں سے عوام کو ایک راستہ منتخب کرنا ہوگا ان میں سے ایک راستہ تو عظیم تعمیر و ترقی اور نئے پاکستان کی طرف جاتا ہے جبکہ دوسرا راستہ وہ ہے جس کے آگے صرف دیوار ہے اور یہ وہ بند گلی ہے جس میں سے گزرنا خود کو تباہ کر نے کے مترادف ہے ،یہ وہ راستہ ہے جس پر چل کر تمام کرپٹ لوگ ایک میدان میں اکٹھا ہونے کی کوشش کریں گے ،امید ہے عوام کسی صورت بھی اس راستے پر چلنے کا سوچیں گے نہ اس پر چلنے والوں کو پسند ہی کریں گے ،انہوںنے کہا کہ جو پہلا راستہ ہے اس پر قوم کی قیادت عمران خان کریں گے جبکہ دوسرے راستے پر چور ،ڈاکو ،کرپٹ ،رسہ گیر اور دیگر القابات کے حامل لوگ قیادت کرتے نظر آئیں گے اگر خدانخواستہ دوسرے راستے کے مسافر کسی وجہ سے اس ملک پر دوبارہ قابض ہوگئے تو پھر اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہوگا کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور یہ وہ مرحلہ ہے جس میں عمران خان کو عوامی طاقت کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک لوٹنے اور قومی خزانے پر نقب زنی کرنے والوں کو آخری دھکا دیا جاسکے ،اگر پہلے راستے پرچلتے ہوئے عوام عمران خان کی قیادت میں متحد ہوگئے تو پھر دوسرے راستے پرچلنے والوں کا انجام صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے عوام خود کھلی آنکھوں سے دیکھیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد : میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر چوہدری شیراز کاہلوںنے کہا ہے کہ آج پاکستان جس راستے پر چل رہاہے یہ وہ ہے جو ملک کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے میںمعاون ثابت ہوگا کیونکہ اس راستے کا انتخاب میاں نوازشریف نے کیا ہے اور ہمارے قائد ہر قسم کی مخالفت، تنقید برائے تنقید اور فضول قسم کے میوزیکل شوز نما دھرنوں کی پروہ کئے بغیر ملک وقوم کو اس راستے پر لیکر آگے بڑھتے رہیں گے، انہوںنے کہا کہ 2013ء میں جب میاں نوازشریف نے اقتدارسمبھالاتھا تو بجلی روزانہ کی بنیاد پر 20گھنٹے تک بند ہوتی تھی مگر آج الحمد اللہ پورا ملک جگمگا رہاہے ،لوڈشیڈنگ تقریباًنہ ہونے کے برابر ہے بجلی کی قیمتوں میں بتدریج کمی کی جارہی ہے اور 2018ء کے ابتداء میں جب تمام بجلی بنانے کے کارخانے تکمیل کو پہنچ جائیں گے تو پاکستان سے اندھیروں کا مکمل خاتمہ ہوجائے گااور لوگ لوڈشیڈنگ کا نام تک بھول جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاناما کا پاجامہ اس دن بن گیا تھا جب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچا تھا بہت جلد اس کا فیصلہ آئے گا ،شیراز کاہلوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے اقتدار کی نہیں بلکہ ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے اور اسی سیاست کی وجہ سے ہی عوام اس پر اعتماد کرتے ہیں انشاء اللہ یہ اعتماد ہمیشہ قائم رہے گا سڑکوں کی خاک چھاننے والے سدا خاک چھانتے رہیں گے اور ن لیگ والے نوازشریف کی قیادت میں تعمیر پاکستان کاکام کرتے رہیں گے۔