فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل اور تنظیمات اہلسنت کی ہڑتال

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) ایمپلی فائیر ایکٹ اور اس کے تحت ہونےو الے گرفتاریوں کے خلاف سنی اتحاد کونسل اور تنظیمات اہلسنت کی ہڑتال کی اپیل پر دکانیں بند کروانے والے ڈ نڈا برداروں اور دوکانداروں میں ہاتھا پائی اور تلخ کلامی ہوئی جبکہ پولیس تماشائی بنی رہی۔

ایک ہفتہ قبل تنظیمات اہلسنت اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ایمپلی فائیر ایکٹ اور اس کے تحت پنجاب بھر میں ہونےو الی گرفتاریوں پر احتجاج تحریک شروع کی گئی تھی اور آج فیصل آباد میں مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم تاجروں اور دکاندار وں نے ہڑتال کی کال کو مستر د کر دیا اور دکانیں کھولیں اور نامعلوم ڈانڈا بردار افرد انے بازاروں میں زبردستی دکانیں بند کروانا شروع کر دیں۔

جس پر تاجر اور دکانداروں نے مزاحمت کی جس کے بعد تاجروں اور ڈنڈا برادروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔ چینیوٹ بازار میں ایک دکاندار نے ڈنڈا برداروں کے خلاف چھری نکال لی جبکہ تاجروں کی جانب سے پولیس سے مدد بھی مانگی گئی تاہم پولیس کئی گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچی اس دوران کشیدگی کے باعث آٹھوں بازاروں میں کاروبار زندگی متاثر رہا تاجروں کا مؤقف تھا کہ اگر کسی بھی تنظیم نے احتجاج کرنا ہے تو پر امن احتجاج ان کا حق ہے لیکن وہ کسی کے کہنے پر کاروبار بند نہیں کریں گے۔