فیصل آباد سائونڈ اینڈ لائٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: حکومت کی طرف سے سائونڈ سسٹم پر پابندی لگائے جانے کے خلاف فیصل آباد سائونڈ اینڈ لائٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تقریباً 110 کے قریب سائونڈ لائٹ کے ممبران نے شرکت کی۔ جس میں متفقہ طور پر چیئرمین محمد طفیل تارڑ ‘ صدارت کے لیے صدر مختار حسین’ نائب صدر ذوالفقار حسین ‘ جنرل سیکرٹری کے لیے امجد مختار خان ‘ جوائنٹ سیکرٹری محمد عدیل سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمرمخدوم ‘ خزانچی تنویر قادری’ ایگزیکٹو ممبران ‘ لالہ اختر حسین ‘ میاں محمد اجمل ‘ محمددانش ‘ گلزار حسین’ محمد بوٹا ‘ محمدعمران ‘ محمد ساجد ‘ منظور کر لیا گیا اور ایسوسی ایشن تمام ممبران کی میں منظور کر لی گئی۔

اس کے بعد سیکرٹری امجد مختار نے کہا موجودہ سائونڈ آرڈیننس پرحکومت نظرثانی کرے اور اسے متعلقہ ہزاروںافراد کا روزگار وابستہ ہے۔ اس سائونڈ انڈسٹری کو تباہی کے دھانے دھکیلنے سے بچایا جائے۔ اس کے بعد نائب صدر ذوالفقار حسین نے کہا کہ اگر یہ پابندی ناگزیر ہے تو گورنمنٹ تمام بے روزگار ہونے والوں کو معقول روزگار فراہم کرے۔

تاکہ لوگ سائونڈ کا کام چھوڑ کر متبادل ذریعے رزق اپنا سکے۔ اس کے بعد محترم صدر نے اپنا خطاب میں آنے والے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کل ہم اپنے اجلاس کے بعد نڑوالا چوک میں ایک پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ تاکہ حکومت کو اس ایکٹ کے بارے میں ترمیم کرنے کا سوچنا پڑے یہ اجلاس صبح دس بجے نڑوالا چوک میں منعقد ہوگا اور پرامن احتجاجی مظاہرہ 12 بجے ہوگا ۔آخر میں آنے والی شہر فیصل آباد کے 110 ممبران نے نئی بننے والی کابینہ کے حق میں نعرے لگائے۔