فیصل آباد (جیوڈیسک) جھنگ روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران 50 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق علی ہائوسنگ کالونی کی رہائشی متوفیہ خاتون صغریٰ اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
اسے زخمی حا لت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے سپرد کر دی۔