فیصل آباد : تنظیم الاخوان فیصل آباد کے زیر اہتمام ساتواں سالانہ جلسہ بعثت رحمت عالم مورخہ 18 جنوری 2015ء بروز اتواربوقت 12 بجے دوپہر خیام پلس بنیکویٹ ہال بلمقابل سوئی گیس آفس سرگودھا روڈ فیصل آباد میں منعقد ہو گا الشیخ مولانا امیر محمد اکرم اعوان مدظلہ العالی جلسہ کی سرپرستی کریں گے۔
جبکہ صاحبزادہ ملک عبدالقدیر اعوان ناظم اعلی سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مرکزی رہنما تنظیم الاخوان خصوصی خطاب کریں گے۔تنظیم الاخوان فیصل آباد کے صاحب مجاز اعزاز علی شاہ اور اظہر خورشید کے مطابق جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جلسہ کی لائیو کوریج انکی ویب سائٹ (www.oursheikh.info)پر ہوگی۔ جس کے ذریعے تنظیم الاخوان کے بیرون ملک مقیم ممبران مستفید ہوں گے۔