فیصل آباد: بسنت مناتے شخص کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

Arrested

Arrested

فیصل آباد (جیوڈیسک) پنجاب میں پتنگ باز ممنوع لیکن فیصل آباد میں پابندی کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ آسمان پر رنگ برنگی پتنگوں کے ساتھ ساتھ فضا میں شور و غل بھی عروج پر رہا۔ منصور آباد مدینہ ٹاؤن، پیپلز کالونی اور نشاط آباد میں منچلوں نے آسمان سر پر اٹھائے رکھا۔ کئی علاقوں میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

ڈھڈی والا میں گولی لگنے سے چھت پر کھڑا اٹھائیس سالہ محمد حسین زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاع کے باوجود پولیس بروقت نہ پہنچی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تو قانون بھی حرکت میں آ گیا اہلکاروں نے گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کے ملزم محمد علی کو گرفتار کرک ے پستول برآمد کر لیا دیگر کئی افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔