فیصل آباد سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام 22 ستمبر کو ”قومی امن کنونشن” ایوانِ اقبال لاہور میں منعقد ہو رہا ہے
Posted on September 16, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
فیصل آباد سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام 22 ستمبر کو ”قومی امن کنونشن” ایوانِ اقبال لاہور میں منعقد ہو رہا ہے جس میں فیصل آباد سے ایک بہت بڑا قافلہ شرکت کرے گا جس کی قیادت قاری محمد امین رضوی کریں گے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے قافلہ کی قیادت صاحبزادہ محمد حمید الدین رضوی، سمندری سے قافلہ کی قیادت مفتی محمد سعید رضوی کریں گے۔
سنی اتحاد کونسل فیصل آباد کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے مطابق قومی امن کنونشن کی تیاریوں کے لیے 5 مختلف کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں اور کنونشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
قومی امن کنونشن کی صدارت صاحبزادہ فضل رسول حیدر رضوی کریں گے جبکہ مقررین میں اہم قومی راہنما، دانشور، صحافی اور علماء و مشائخ شامل ہوں گے۔ ”قومی امن کنونشن”کے موقع پر قومی اسمبلی میں ممتاز قادری کے حق میں آواز اٹھانے والے مجاہد علی خان کو ناموسِ رسالت ایوارڈ اور زمرد خان کو جرأت ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔