فیصل آباد : تاندلیانوالہ میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ،4 افراد زخمی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ مخالفین کی فائرنگ سےخاتون جاں بحق اور4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تاندلیانوالہ کے نواحی علاقے میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی اور فراد ہوگئے۔

جس سے خاتون جاں بحق جبکہ دوخواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تحصیل اسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔