فیصل آباد: چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے تنگ شہری سراپا احتجاج

Protest

Protest

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے تنگ آئے شہری سراپا احتجاج، ٹائرجلا کر ٹریفک معطل کر دی ، پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

فیصل آباد کے علاقہ غلام محمد آباد میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے ستائے ہوئے شہریوں نے سبحان اللہ چوک میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کر دی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، جبکہ ایک ہفتہ سے موٹر سائیکل پر سوار افراد راہگیروں کومسلسل لوٹ رہے ہیں، مگر اطلاع کے باوجود پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔

انہوں نے علاقہ میں رات کے وقت پولیس ناکے لگانے اور گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ ڈی ایس پی گلبرگ نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے احتجاج ختم کروایا۔