فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں آج اور کل دسمبر کو دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی۔ ڈی سی او نور امین مینگل کے مطابق 8 دسمبر کو تحریک انصاف نے فیصل آباد میں شٹر ڈا ؤن کا اعلان کیا ہے
اسی لیے امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر 7 اور 8 دسمبر کو ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔