فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں دو روز کے دوران زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے ،جبکہ پولیس نے شراب فروخت کر نے والے نصف درجن کے قریب شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقوں وارث پورہ،جیلانی پورہ، نواز پارک، چشتیہ پارک سے تعلق رکھنے والے افراد کی زہریلی شراب پینے سے ان کی حالت غیر ہو گئی جنہیں اہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے مقدمہ میں نامزد بابر عرف لنگڑا اور بھٹو مسیح کو گرفتار کر لیا ہے۔
جبکہ پولیس نے فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ایس پی اقبال ٹائون ذوالفقار احمد نے زہریلی شراب پینے سے 5 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے جبکہ پولیس نے 11 شراب فروشوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔