فیصل آباد: زہریلا ملک شیک پینے سے باپ اور پانچ بچے بے ہوش

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کے علاقہ نعمت ٹان میں زہریلا ملک شیک پینے سے باپ پانچ بچوں سمیت بے ہوش ہوگیا۔ متاثرہ خاندان کو الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ نعمت ٹان کے رہائشی فیکٹری مزدورافضال کی اہلیہ نے بدھ کی رات گھر میں ملک شیک تیار کیا جسے پینے کے بعد اہل خانہ سوگئے۔

آج صبح دیر تک افضال اور بچوں کے بیدار نہ ہونے پر اس کی اہلیہ کو تشویش ہوئی اور چیک کرنے پر ان کی بے ہوشی کا علم ہوا ۔ ریسکیو عملے نے افضال اس کے دو بیٹوں چارسالہ زین علی ،گیارہ سالہ غلام علی ،تین بیٹیوں چھ سالہ معظمہ ،آٹھ سالہ نور فاطمہ اور پندرہ سالہ سدری کو الائیڈ ہسپتال پہنچایا ۔ہسپتال میں کمسن زین علی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔