فیصل آباد: ٹریفک حادثہ میں 2افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی

Traffic Accident

Traffic Accident

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں ٹریفک حادثے نے 2 افراد کی جانیں لے لیں اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

حادثہ فیصل آباد میں کھڑیانوالہ کے قریب پیش آیا۔ جہاں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا۔

ہلاک افراد کی لاشیں اور زخمی شخص کو ریسکیوٹیموں نے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔