فیصل آباد (جیوڈیسک) ٹریفک وارڈن نے چالان کرنا چاہا تو رکشا ڈرائیور اسد سے تلخ کلامی ہو گئی۔ وارڈن نے غصے میں آکر ڈرائیور کا سر پھاڑ دیا۔ ڈرائیوروں نے نڑوالا روڈ بلاک کرکے مظاہرہ کیا اور خوب نعرہ بازی کی۔
احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی دو گھنٹے تک مسلسل بدنظمی کا شکار رہی۔ رکشا ڈارئیوروں نے احتجاج کے دوران ڈیوٹی پر مامور وارڈن حافظ تنویر کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ رکشا ڈرائیوروں نے مطالبہ کیا ہے کہ وارڈن کو معطل کرکے مقدمہ درج کیا جائے۔