فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں مکان کی چھت گرنے سے ٹیوشن پڑھانے والی استانی، ان کی چار بیٹیاں اور دو ننھے طالب علم جاں بحق ہو گئے۔ تمام افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
حادثہ علاقہ ٹھیکری والا میں پیش آیا اورمکان کی دوسری منزل کی چھت ڈالنے کے دوران اچانک ملبہ پہلی منزل کی چھت پر گر گیا جس سے پہلی منزل کی چھت بھی گر گئی۔
کمرے میں موجود ٹیوشن پڑھانے والی استانی ، اس کی چار بیٹیاں اور ٹیوشن پڑھنے کیلیے آنے والے دو جڑواں بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ خاتون کے دو بچے گھر سے باہر ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔