فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں تربیتی طیارہ کریش ہونے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ طیارہ نجی کمپنی کے زیر استعمال تھا اور اس میں دو افراد سوار تھے جن میں طیارے کا ٹرینی پائلٹ اور انسٹرکٹر شامل تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ طیارہ پرواز کے پندرہ منٹ بعد حادثے کا شکار ہوا، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔