فیصل آباد: فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے الیکشن 2014-15 کیلئے 52 امیدواران میدان میں ا گئے۔ چیئر مین الیکشن کمیشن چوہدری طیب احمد کے مطابق صدر کیلئے 2 امیدوار سجاد حیدر منا اور میاں ریحان، جنرل سیکرٹری کیلئے 2 امیدوار شفقت حمید سندھو اور حامد رفیق ، نائب صدر کیلئے 3 امیدوار الحاج محمد ابراہیم ،حامد رفیق،محمد نسیم شاہ، جوئنٹ سیکرٹری کیلئے جہان عالم پاشا، میاں ریحان، محمد شہزاد حسین اور فنانس سیکرٹری کیلئے سید ذکراللہ حسنی اور میاں ریحان جبکہ ایگزیکٹو ممبران کیلئے 17 اور بی ڈی ایم کیلئے 23 امیدواران نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
الیکشن کمیشن عتراضات کے بعد28 مئی کو جانچ پڑتال کرے گا اور امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی 29 مئی کو واپس لینے کے بعد 31مئی کو امیدواران کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔