فیصل آباد: فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے 2014-15ء پرامن ماحول میں ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئے۔چیئرمین الیکشن کمیٹی میاں محمد طیب نے ووٹنگ کے بعد ممبران الیکشن کمیٹی حاجی تنویر اور آفتاب نواز کے ہمراہ پیر کی شام کو انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں سجاد حیدر منا (چینل فائیو) صدر، شفقت حمید سندھو(اے ٹی وی) جنرل سیکرٹری ، محمدنسیم شاہ(بزنس پلس نیوزٹی وی)وحامد رفیق(انڈس نیوز) نائب صدور،جہان عالم پاشا(جنگ)، ڈاکٹر شہزاد بیگ(اوصاف) جوائنٹ سیکرٹریز جبکہ سید ذکراللہ حسنی(روزنامہ اسلام ) فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔ ایگزیکٹو کونسل میں میاں سلیم شاہد(پاکستان)، میاں نصیر(ایکسپریس)، الحاج میاں ابراہیم (آن لائن)،میاں ریحان(پنجاب ایکسپریس)،نعیم بیگ(چینل فائیو)، خلیل بزمی (سحر)، یامین شہزاد انصاری(دن)، عبدالماجد (فوٹوگرافر)،ضیاء اللہ ناصر بٹ (پوسٹ مارٹم)، محمد اشفاق مغل (میڈیا پاکستان)، فتح اللہ (فوری ایکشن)، امتیاز احمد بیگ(ڈیلی رپورٹ)، محمد لقمان(نیشنل ڈائیلاگ)جبکہ دوسالہ مندوبین میں میاں سلیم شاہد(پاکستان) ، میاں رفعت قادری(این این آئی)،شمیم رانا(آغاز سحر)، ملک عاصم تاج(چینل فائیو)، منان اشرف (کیپٹل ٹی وی)، رانا محمد افضل (فوٹوگرافر)، ضیاء شاہد (پاکستان)، ایم اے تبسم(ساندل رپورٹ)، احتشام شامی (چینل فائیو)، عمارہ فیاض کاظمی (صدائے خلیج)،محمود احمد مرزا(اے ٹی وی)، محمد طارق (زبردست رپورٹ)، دلبرخان(فیصل آباد رپورٹ)، خواجہ ظفر اقبال (مساوات)،میاں ریحان(پنجاب ایکسپریس)منتخب قرار پائے ہیں۔ پولنگ صبح 9بجے سے 5بجے شام تک جاری رہی۔ جس کے بعد امیدواروں کے پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی میں گنتی کا عمل مکمل گیا ۔
بعدازاں تمام امیدواروں اور صحافیوں کی موجودگی میں رزلٹ کا اعلان کیا گیا۔ پولنگ کے دوران مختلف انتظامی، سیاسی،مذہبی وسماجی،تجارتی وصحافتی اداروں کے ذمہ داران اور رہنماؤں نے پولنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حاجی سبحان علی، سابق میئر ملک محمد اشرف، نمائندہ سی پی او امیر ناصر، سابق سٹی ناظم ممتاز علی چیمہ، ایم پی اے شیخ خرم شہزاد، پی ٹی آئی کے رہنما خالد بلوچ سابق ایم پی اے،میاں فرخ حبیب ، چیئرمین پی ایچ ایم اے خواجہ محمد امجد،مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس میاں ندیم احمد،صدر پاکستان عوامی تحریک سٹی رانا طاہر سلیم، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن صداقت لودھی، ضلعی امن کمیٹی کے صاحبزادہ محمد منشاء سالک، سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت اہلحدیث خالد محمو داعظم آبادی، ضلعی نائب صدر جے یوآئی ف سید محمود حسن بخاری، سیکرٹری اطلاعات عزیز الرحمن، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میان عرفان منان، فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری محمد شفیق انجم، ڈائریکٹر لائلپورمیوزیم اینڈ لائبریریز میاں عتیق احمد سمیت دیگر شخصیات بھی شامل تھیں۔اس موقع پرپولیس کی جانب سے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ انتخابات کے دوران الیکشن کمیٹی کی جانب سے ووٹرز کیلئے سائے اور ٹھنڈے پانی کے انتظام کے علاوہ کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ بعدازاں انتخابی نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور جذباتی نعرے بازی سے ماحول کو گرما دیا۔ منتخب قیادت نے فیصل آباد کے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا ورکرز کے حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا اور منظم انداز میں تمام چھوٹے بڑے اداروں کا سروے کرکے نئے آنے والے صحافیوں کی تربیت کیلئے ورکشاپس منعقد کرنے کیلئے لانگ ٹرم پلاننگ کرنے کا بھی اعلان کیا۔