فیصل آباد (خصوصی رپورٹ ) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے انتخابات 2014-15 میں حصہ لینے والے امیدواروں کا الیکشن کمیشن کے آفس میں تانتا بندھ گیا FUJ کے ممبران مختلف سیٹوں کے لیے کاغذات حاصل کرنے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
چئیرمین الیکشن کمیشن چوہدری طیب احمد کے مطابق کاغذات نامزدگی 25 مئی بروز اتوار رات 8 بجے تک آفس نمبر 1 سونا پلازا سرکلر روڑ میں وصول کیے جائیں گے۔ مقررہ وقت گزرجانے کے بعد کسی بھی امیدوار کے کاغذات جمع نہیں کیے جائیں گے اور جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو جائے گا۔