فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے محنت کش باپ بیٹے کرنٹ کے جھٹکے دے کر قتل کردیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) لیاقت آباد میں واقع ایک پاور لوم فیکٹری میں نامعلوم افراد نے محنت کش باپ بیٹے کو کرنٹ کے جھٹکے دے کر قتل کر دیا۔

فیصل آباد کے علاقے لیاقت آباد میں واقع ایک لوم فیکٹری میں رات کے اوقات میں کام کرنے والے دو افراد مردہ حالت میں پائے گئے، جس کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی، پولیس نے جب لاشوں کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ دونوں کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہیں کرنٹ کے جھٹکے دے کر ہلاک کیا گیا۔ فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ قتل کئے گئے دونوں افراد باپ بیٹا تھے جو رات کی شفٹ میں کام کرتے تھے۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے لاشوں کو منتقل کرنے کے بعد شواہد اکٹھے کرکے تحقیقاتی عمل شروع کردیا ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ شواہد کی مدد سے قاتلوں کا جلد ہی سراغ لگا لیا جائے گا۔