فیصل آباد : ناکام عاشق نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) رسالہ روڈ پر واقع کالونی میں نوجوان اللہ دتہ اور اٹھارہ سالہ انعم پڑوسی تھے۔

اللہ دتہ لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا انعم کے والدین نے انعم کی شادی جھنگ میں طے کر دی اور ہفتہ کو جھنگ کے علی رضا کی انعم کے گھر بارات آنی تھی۔

اللہ دتہ کو علم ہوا تو وہ طیش میں آ گیا اور انعم کے گھر جا کر اس پر فائرنگ کر دی اور خود کو بھی گولی مار لی۔

دونوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں اللہ دتہ دم توڑ گیا جبکہ انعم کے پیٹ سے گولی نکال دی گئی اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔