فیصل آباد کے شہری بڑھتی گرمی اور حبس کی شدت سے پریشان

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد اور گردونواح کے علاقوں میں گرمی کا پارہ پھر بڑھنے لگا، گرمی کی شدت اور حبس بڑھنے سے شہریوں کو پريشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میدانی علاقوں کی طرح فیصل آباد میں بھی سورج نے پھر سے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں، گرمی کی شدت بڑھنے سے لوگ بے حال دکھائی دے رہے ہیں، چلچلاتی دھوپ میں سفر کرنے والے اور ریڑھی بان اپنے سر کو ڈھانپ کر گرمی سے بچاو کی کوششیں کر رہے ہیں، جب کہ شہریوں کے لیے روزمرہ کام سر انجام دینا بھی مشکل ہو رہا ہے،حبس اور پیاس کی شدت بڑھنے سے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد اور گردونواح کے علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت اکیس ڈگری سینی گریڈ ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب انتیس فیصد ہے، ان دنوں زیادہ سے زیادہ پارہ اڑتیس ڈگری کو چھو رہا ہے، جب کہ بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں، اور گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔