فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد ریجن کے 120 یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا ختم ہوئے 40 دن گزر گئے۔ فلور ملز مالکان اور یوٹیلٹی اسٹورز میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔
تنازع آٹے کے تھیلوں کا وزن مقررہ مقدار سے کم ہونے پر پیدا ہوا تھا۔ انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث یوٹیلٹی اسٹورز آپنی افادیت کھو بیٹھے ہیں۔
اسٹور انتظامیہ کا کہنا ہے بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی سے انکی سیل بہت کم ہو گئی ہے۔
انتظامیہ کی لاپرواہی سے تاحال ملز مالکان کے ساتھ آٹے کی فراہمی کا نیا معاہدہ طے نہیں ہو سکا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔