فیصل آباد میں کیمیکل کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

Faisalabad

Faisalabad

کراچی (جیوڈیسک) ناکہ بازار میں کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ فیصل آباد کے علاقے نا کہ بازار میں کیمیکل کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے بے قابو ہو گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے طویل جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

گودام کے مالک کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلعم نہیں ہو سکی ہیں جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔