لاہور (جیوڈیسک) فیصل آباد وولفز کی ٹیم کو بھارت میں مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کے مطابق ٹیم کو چندی گڑھ کا ویزا نہ ہونے کے باعث واپس موہالی بھیج دیا گیا، جس کے بعد فیصل آباد وولفز کی ٹیم کو واپس موہالی منتقل کر دیا گیا۔
پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن بھارت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ وزارت خارجہ، وزارت داخلہ سے رابطے میں ہے، مسئلہ حل ہونے کے بعد ٹیم چندی گڑھ دوبارہ شفٹ ہو جائے گی اس وقت تک ٹیم موہالی کے کلب ہاس میں قیام کرے گی۔