فیصل آباد (جیوڈیسک) سمندری میں نوجوان نے شادی نہ ہونے پر لڑکی کو قتل کرکے خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں سمندری کے علاقے مرید والا کے رہائشی باسط علی اور عائشہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ باسط نےعائشہ کے والدین سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا تاہم لڑکی کے والدین نے انکار کرتے ہوئے اس کی شادی دوسری جگہ طے کردی۔
شادی کے روز باسط لڑکی کے گھر گیا جہاں پہلے اس نے پہلے عائشہ پر فائرنگ کی اور پھر خود بھی اپنے آپ کو گولی مارلی۔ عائشہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تاہم باسط کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔