فیصل آباد کی خبریں 5/9/2016

Zulfiqar Ahmad

Zulfiqar Ahmad

فیصل آباد : متوقع میئر ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ لاہور میں اپنی ریلی کا انجام دیکھنے کے بعد عمران خان کو فوری طور پر سیاست سے توبہ کر لینی جاہیے اور وہ یہ بات بھی تسلیم کریں کہ سیاست کسی صورت بھی ان کے بس کی بات نہیں۔ سیاست کرنے کے لیے اچھی زبان کی ضرورت ہے اور وہ عمران خان کے پاس اس وقت سے نہیں ہے جب وہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جس قدر گھٹیا اور غلیظ الزامات میاں نواز شریف پر لگا رہے ہیں اگر ان میں سے ایک الزام بھی درست ہوتا تو اب تک وہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے ذریعے انہیں نااہل قرار دلوا سکتے تھے مگر جھوٹ درد جھوت بول کر عمران خان نے جو تھوڑا بہت عوام کے اندر اس کے لیے اعتماد تھا وہ بھی ختم کروا لیا ہے اس لیے اب ان کی کوئی بھی ڈرامہ بازی کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد ریلی کے ذریعے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ناکام ترین سیاست دان یہ بتائیں کہ اس نقصان کا ذمہ دار کون ہو گا؟ وہ خود تو اپنے سابق یہودی سسر گولڈ اسمتھ سے ”فسادی فنڈ” حاصل کرلیں گے مگر قومی کزانے کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا ازالہ کیسے ہو گا۔ بحرحال اس قسم کی ریلیوں کے ذریعے عمران نے خود ہی اپنی سیاست کو پراپیگنڈہ کر لیا ہے انہیں کسی مخالفت کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ خود اپنی ذات کی نفی کر رہے ہیں اس کے لیے انہیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد () مسلم لیگ ن کے رہنما وامیدار سٹی میئر عبدالحفیظ نے کہا ہے کہ ایک کینیڈین شہری اور ایک رنگ باز شیخ نے راولپنڈی میں جس قسم کی زبان استعمال کی اور چبے الفاظ بولے اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ”شیدائی” کا عوام کو براہ راست تماشبین قرار دینا عوام کی براہ راست توہین ہے کیونکہ انہی عوام میں جید علماء کرام موجود ہیں۔ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے قابل فخر واہلکاران موجود ہیں وہ خود تو تماشبین تھے ہی اب انہوں نے عوام سے متعلق ایسے الفاظ استعمال کر کے اپنی سیاست کو تقریباً عوام سے ”کٹ آئوٹ” کروا لیا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ انہیں کون ووٹ دیگا۔ انہوں نے کہا کہ شیدائی وزیراعظم کو این اے 56-57 سے الیکشن لڑنے کا چیلنج کسی منہ سے کر رہے ہیں گزشتہ الیکشن میں انہیں حنیف عباسی نے 22ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی اور اس بار یہ عوام سے اس وعدے پر ووٹ لے گئے کہ یہ ان کی زندگی کا آخری الیکشن ہے۔ وہ ہمارے قائد کو چیلنج نہ کریں بلکہ فیصل آباد آئیں اور یونین کونسل2 میں میرے مقابلے میں چیئرمین کا الیکشن لڑ لیں اگر اس میں وہ جیت جائین تو میں ہمیشہ کے لیے سیاست سے تائب ہو جائوں گا اور اگر میں جیت گیا تو پھر اس اسٹیج اداکار کو اپنا سیاسی کاروبار بند کرنا ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد: مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء و صدر منٹگمری بازار حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ زندہ دلان لاہور نے فسادیوں اور رونے دھونے والوں کو یکسر مسترد کر کے دل خوش کر دیا ہے اور ایک مرتبہ پھرثابت ہو گیا کہ لاہور مسلم لیگ ن کا وہ قلعہ ہے جس میں کوئی بھی فسادی یا غیر ملکی ایجنٹ نقب نہیں لگا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں کا مجمع اکٹھا کرنے کا دعویٰ کرنیوالا سابق کرکٹ کھلاڑی 10 ہزار کا کرائوڈ نہیں بنا سکا ‘ تمام نجی ٹی وی چینلز نے ان کی لائیو کوریج کی اور سب کو معلوم ہے کہ کتنے لوگ تھے خود بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں لگ بھگ 12 ہزار لوگ بتائے’ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر سے اپنے ورکروں کو بھلا کر جو بندہ 10 ہزارافراد جمع نہیں کرسکتا اسے سیاست کرنے کاکوئی حق حاصل نہیں انہوں نے کہا کہ جس قسم کی زبان عمران خان استعمال کرتے ہیں وہ کسی سیاستدان کو زیب نہیں دیتی’ سیاست اور مفاہمت میں معمولی سا فرق ہوتا ہے مگر سیاست اور مخاصمت میں کافی زیادہ فرق ہے’ عمران کا تو ذہن ہی تخریبی ہے جبکہ میاں نوازشریف تعمیری ذہن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں جس کی مثال دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا ہے ‘ ایک غیر ملکی کزن کیساتھ ملکر ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے والے عمران خان کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی اور 2018 ء کے انتخابات میں یہ بھی پیپلزپارٹی کی طرح ایک صوبے کے دو چار حلقوں تک محدود ہو جائیں گے ۔ آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) بنائے گی یہ وہ نوشتۂ دیوار ہے جسے عمران کو فی الفور پڑھ لینا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Haji Abdul Hfeez

Haji Abdul Hfeez

فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 68 کے صدرشفاعت علی رانا ‘ جنرل سیکرٹری توصیف نوازخان اور سینئر نائب صدر حافظ سعید اسلم نے عمران خان کی جانب سے عید کے بعد رائے ونڈ جانے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف خود تو بلٹ پروف ٹرالر یا کنٹینر میں بیٹھ کر تماشہ دیکھتے رہیں گے جبکہ مریں گے ورکر مائوں کی گودیں اجاڑنے والوں کی سیاست دراصل ملک توڑنے کی سازش اورمہایہودی گولڈ استمھ کا ایجنڈا ہے جسے قوم کبھی تسلیم نہیں کرے گی ‘ اگر عمران خان رائے ونڈ کارخ کر سکتے ہیں تو کیا بنی گالہ اور زمان پارک مسلم لیگی ورکروں کی پہنچ سے دور ہیں ہمارے قائدین کے گھروں کی جانب اگر کسی نے آنکھ اٹھا کر بھی دیکھنے کی کوشش کی تو ان کا انجام انتہائی بھیانک ہوگا’ انہوں نے کہا کہ حکومت بالکل ٹھیک سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور سب کو معلوم ہے کہ آئندہ سال سے لوڈشیڈنگ بتدریج کم ہو نا شروع ہو جائے گی اور 2018 ء کے اوائل تک اس کا نام و نشان تک مٹ جائے گا۔ یہی جان کر اور سن کر تو عمران خان’ شیدا ٹلی اور کینیڈین شہری کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں لہٰذا یہ تینوں رنگ باز سن لیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت انشاء اللہ قائم ودوائم رہے گی اور 2018 ء کے انتخابات میں بھی دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے پھر حکومت بنائے گی اورنوازشریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے۔