لاہور / کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) لیلۃ القدر عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی جب کہ کورونا وائرس سے نجات کیلیے عبادت گزاروں نے رات توبہ استغفار میں گزاری۔
ملک بھر میں لیلۃ القدر کے موقع پر مساجد کو برقی روشنیوں سے خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا، کورونا وبا کی وجہ سے روایتی اجتماعات نہ ہو سکے، مساجد میں ختم قرآن کی تقریبات سادگی کے ساتھ ایس او پی کے تحت منعقد کی گئیں ، علمائے کرام نے شب قدر کے فضائل بیان کئے۔
ملک کی سلامتی واستحکام، امت مسلمہ کی سربلندی ،کورونا وباء اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔